Dr. Aneela Saleem

Associate Professor

Institute of Urdu Language & Literature
Ph.D Urdu

Dr. Aneela Saleem
انیلا سلیم نے ایم اے، ایم فل اور پی ایچ۔ڈی کی ڈگریاں پنجاب یونیورسٹی کے معروف ادارے اورینٹل کالج، شعبہ اُردو سے حاصل کیں۔ علمی جستجو اور تحقیق کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے انھوں نے 2024 میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کیا، جو آپ کی بین الاقوامی سطح پر علمی پہچان کا مظہر ہے۔ادب کے مختلف میدانوں میں آپ کی دلچسپی گہری اور متنوع ہے، جن میں تنقید، تحقیق، تدوین، ترجمہ، کلاسیکی و جدید شاعری شامل ہیں۔ آپ کے علمی و تحقیقی مقالات ملک کے موقر تحقیقی جرائد و مجلات کی زینت بن چکے ہیں، جن میں ادبی مباحث کے ساتھ ساتھ اُردو تنقید و تحقیق کے نئے زاویے بھی شامل ہیں۔آپ کی تصانیف میں "اصولِ انتقادِ ادبیات: ایک جائزہ" (تدوین و تحشیہ) اور "جابر علی سید: حیات اور ادبی خدمات" جیسی اہم علمی کتب شامل ہیں، جو نہ صرف علمی حلقوں میں پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر انیلا سلیم اس وقت ایک فعال تدریسی کردار میں بی ایس اُردو پروگرام کی کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ آپ نئے محققین کی رہنمائی، نصاب سازی، اور اردو ادب کی علمی و فکری جہتوں کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں۔

Ph.D Urdu

Phone Number:  92-42-99210832
E-mail Address:  aneela.urdu@pu.edu.pk

Institute of Urdu Language & Literature